ارنا رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کے فوجیوں نے مظاہرین پر گولی چلائی جس کے نتیجے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب مقامی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں آج کی جھڑپوں میں درجنوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
یہ جھڑپیں نماز جمعہ کے بعد صیہونی جرائم کی مذمت میں فلسطینی مارچ پر اسرائیلی قابض فوج کے حملے کے بعد ہوئیں۔
آج 70 ہزار فلسطینی نمازیوں نے یروشلم میں صہیونیوں کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود مسجد اقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔
واضح رہے کہ 22 فروری کی صبح اسرائیلی فوج نے بعض فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بہانے سے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں کیں جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوگئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ